میرا نشاہ (نمائندہ جنگ )میران شاہ کینٹ پر نامعلوم سمت سے میزائل فائر دو راہگیر شہید ہو گئے ۔ ڈی پی او شمالی وزیرستان سجاد حسین کے مطابق رات کے وقت نامعلوم سمت سے میران شاہ کینٹ پر ایک میزائل فائر کیا گیا ۔ میزائل ڈی سی کمپاؤنڈ میں واقع گورنر کوٹیج کے قریب جاگرا جس کے نتیجے میں دو راہگیر شہید ہو گئے میزائل کا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ڈی سی کمپاؤنڈ میں واقع دفاتر کے شیشے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں ۔