• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 روز میں منسوخ پروازوں کی تعداد 20 ہزار، مسقط خطے کا مصروف ترین ایئرپورٹ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )مشرق وسطی میں جاری جنگ سے خطے کا فضائی آپریشن شدید بحران کا شکار ہوتا جا رہا ہے،مسقط خطے کا مصروف ترین ائیر پورٹ بن گیا۔ بدھ کو بھی مشرق وسطی کے 8 اہم ممالک کی فضائی حدود کی بندش سے مجموعی طور پر 4300پروازیں منسوخ ہوئیں۔ پانچ دن میں منسوخ پروازوں کی تعداد 20ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ بدھ کو مشرق وسطی کی کراچی کی 37 لاہور 32 اسلام اباد 37پشاور 18سیالکوٹ 16 ملتان 18 فیصل اباد 6 اور کوئٹہ کی 2پروازیں منسوخ کی گئیں۔ پانچ دن میں منسوخ پروازوں کی تعداد 750ہوگئی ہے۔ 5دن میں دبئی، ابوظہبی، شارجہ، کویت، بحرین، دوحہ ایئرپورٹس کی کل منسوخ پروازیں 14733رپورٹ ہوئیں۔ دبئی کی 1250 پروازوں میں سے 108 آپریٹ کی گئیں جن میں روانگی کی 76 اور آمد کی 32 پروازیں شامل ہیں۔ 1150 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ ابوظہبی کی مجموعی 500 پروازوں میں ڈیپارچر کی 34 اور آمد کی 12 سمیت 46 پروازیں اپریٹ کی گئیں۔ شارجہ کی کل 312 پروازوں میں سے آمد اور روانگی کی 9 پروازیں آپریٹ کی گئیں جبکہ 303 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ بحرین سے بدھ کو بھی کسی پرواز نے ٹیک آف یا لینڈنگ نہیں کی۔ یہاں کی تمام 177 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کویت سے بھی لینڈنگ ٹیک اف نہیں ہوا جہاں کی 264 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ قطر کے دوحہ ایئرپورٹ سے بدھ کو بھی کوئی پرواز اپریٹ نہیں کی جا سکی یہاں کی 716 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ حالیہ حملوں سے متاثرہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی 88 منسوخ کی گئی جبکہ 176 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ سے 57 پروازیں منسوخ کی گئی جبکہ 46 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ایران کے مختلف ایئرپورٹ کی 240، عراق کی 215، بیروت کی 108 میں سے 58 منسوخ کی گئیں۔ حائفہ کی 25، اسرائیل کے تل ابیب ایئرپورٹ کی 380 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ مختلف ایئر لائنز نے جمعرات 5 مارچ کی دوپہر تک اپنے فلائٹ اپریشن بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اس وقت مسقط ائیر پورٹ خطے کا مصروف ترین ائیر پورٹ بن گیا،مسافر چارٹرڈ فلائٹس سے بھی سفر کررہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید