• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ، فیلڈ مارشل کا دورہ سعودیہ، وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی معاہدے کے تحت سعودی علاقوں پر حملے روکنے کیلئے مشترکہ اقدامات پر مشاورت

اسلام آباد ( طاہر خلیل )آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔اس موقع پر دفاعی معاہدے تحت سعودی علاقوں پر ایران کے حملوں کو روکنے کیلئے مشترکہ اقدامات مشاورت کی گئی۔ فریقین نے اس امید اور خواہش کا اظہار کیا کہ برادر ملک ایران کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے بچنے کیلئے سمجھداری اور دانش کا مظاہرہ کریگا اور موجودہ بحران کے پرامن حل کیلئے کوشاں دوست ممالک کے ساتھ بھرپور تعاون کریگا۔ ملاقات میں خطے کی سیکورٹی اور استحکام کیلئے حکمت اور احتیاط کے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔ علاوہ ازیں ایک بیان میں سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے مملکت پر ہونے والے حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’امید کرتے ہیں ایرانی قیادت دانشمندی کا مظاہرہ اور غلط اندازوں اور غلط فہمی‘‘ سے گریز کریگی تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں سعودی علاقوں پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے پیدا ہونے والی سنگین سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے تحت ان حملوں کو روکنے کیلئے مشترکہ اقدامات اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ بلا اشتعال جارحیت نہ صرف علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈالتی ہے بلکہ استحکام کیلئے جاری کوششوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہے، جس سے تنازعات کے پرامن حل کے راستے محدود ہو جاتے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات میں ایرانی حملے روکنے کیلئے مشترکہ دفاعی معاہدے پر بات چیت کی گئی پاکستان اور سعودی عرب نے ایرانی حملوں کے درمیان دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ملاقات میں سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حامد الرویلی اور وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں ایران کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ حملوں اور انہیں روکنے کیلئے مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید