• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

55 روپے نہ بڑھاتے تو بہت منفی اثرات آتے، خرم شہزاد

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشیر وفاقی وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پچپن روپے اگر نہ بڑھاتے تو بہت منفی اثرات آتے استحکام بہت مشکل سے آیا ہے۔ سینئر صحافی، ماہر افغان امور طاہر خان نے کہا کہ افغان طالبان اب حکومت بن چکے ہیں انہیں رویہ بدلنے کی ضرورت ہے۔ ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر عادل نجم نے کہا کہ امریکہ عزت بچا کر جنگ سے نکلناچاہتا ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ ایران مسلسل اسرائیلی و امریکی اہداف پر حملے بڑھانے کے دعویٰ کر رہا ہے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پڑوسی ممالک سے معذرت کی اور مسلح افواج کو پڑوسی ممالک پر حملہ نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ اس بیان کی ٹائمنگ کو خاصی اہمیت دی جارہی ہے چونکہ آج سعودی وزیر دفاع اور فیلڈ مارشل کی ملاقات کی خبر سامنے آئی تھی۔ حکومت پیٹرولیم مصنوعات بڑھانے کی تاویلیں پیش کر رہی ہے اور مہنگائی کا بوجھ رمضان میں ڈالا گیا ہے اور عید سر پر ہے اور سوال یہ ہے کہ کب تک یہ بوجھ صرف عوام اٹھائے گی حکومت کے شاہانہ اخراجات میں کب کمی آئے گی۔ آپریشن غضب للحق کا دس وان روز سے کارروائیاں جاری ہیں ۔ افغان وزیر دفاع ملایعقوب نے کہا کہ اگر پاکستان کی جانب سے کابل پر حملہ کیا گیا تو اس کا جواب اسلام آباد میں دیا جائے گا۔ مشیر وفاقی وزیر خزانہ خرم شہزاد نےکہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھی ہیں قانونی طور پر بیس دن کا اسٹاک رکھنا ہوتا ہے ایک لیٹر اگر میں بیچ رہا ہوں تو مجھے ایک لیٹر خریدنا بھی تو ہے تو قیمتیں مجھے صحیح رکھنا ہیں اگر میں قیمتوں میں فرق رکھوں گا تو وہ کہاں سے پورا کروں گا ۔

ملک بھر سے سے مزید