لاہور( جنگ نیوز)پاکستان خطے میں سب سیز یادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک بن گیا ہے جس سے پاکستان میں مہنگائی کا نیا سیلاب آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، شہریوں نے حکومت سے پٹرول میں فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے۔بھارت میں ایک لٹر پٹرول 94روپے ، سری لنکا میں 293 روپے ، بنگلہ دیش میں 116 ٹکا میں فروخت ہوتا ہے۔حکومت کی جانب سے پٹرولیم ذخائر موجود ہونے کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ صرف پٹرول تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پٹرول مہنگا ہونے سے ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بھی خود بخود اضافہ ہو جاتا ہے۔ پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، پاکستان میں اس وقت پٹرول کی قیمت321روپے17 پیسے فی لٹر ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔