• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور اسرائیل کی ایران میں تیل کی تنصیبات، کنوؤں اور اسٹوریج پر بمباری، تہران پر حملوں کی اسرائیلی رپورٹس بے بنیاد، امارات

تہران ،واشنگٹن ،کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) امریکا اور اسرائیل نے جنگ کے دوران پہلی بار ایران میں تیل کی تنصیبات اور کنوؤں اور اسٹوریج پر بمباری کردی ، ایرانی دارالحکومت کے مختلف علاقے دھماکوں سے گونجتے رہے، تہران میں آگ اور دھوئیں کے بادل چھاگئے ،تہران کے کئی علاقوں میں تیل کی تنصیبات میں آگ لگ گئی جو بڑے پیمانے پر دور دور تک پھیل گئی ، امریکی فوج نے تہران میں شہریوں کو دھمکی دی ہے کہ وہ گھروں تک محدود رہیں ،قم شہر میں بھی دو مقامات پر فضائی حملے ہوئے ہیں ،پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل شہری اہداف اور توانائی تنصیبات پر حملے کررہے ہیں اگر امریکا اور اسرائیل نے توانائی تنصیبات پر حملے نہ روکے تو بھی خطے میں ایسی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے ، ترجمان نے کہا کہ خلیجی ممالک امریکا اور اسرائیل سے کہیں یہ حملے روکیں، بیان میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا گیااگر آپ 200 ڈالر فی بیرل سے زیادہ قیمت پر تیل خریدنے کا حوصلہ رکھتے ہیں، تو اس کھیل کو جاری رکھیں،امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ امریکا ایران میں تیل کی تنصیبات پر حملے نہیں کرےگاتاہم انہوں نے اسرائیل کی جانب سے تیل کی تنصیبات پر حملوں سے متعلق کہا کہ ان حملوں مقامی آئل ڈپوز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔لبنان کے مختلف علاقوںمیں اسرائیلی فضائیہ کی بمباری جاری رہی جبکہ جنوبی لبنان میںحزب اللّٰہ کے حملے میں دو اسرائیلی فوجیو ںکی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے، متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کی تردید کی ہے کہ امارات نے ایران میں پانی کی تنصیب پر جوابی حملہ کیا ہے،امارات کی دفاعی کونسل داخلی اور خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین راشد النعیمی نے ایکس پر لکھا "یہ ایک جعلی خبر ہے۔ جب ہم کوئی اقدام کرتے ہیں، تو ہم میں اس کا اعلان کرنے کی بھی ہمت ہوتی ہے،اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق ان کا ملک دفاعی اقدامات کررہا ہے اور انہوں نے اتوار کے روز 16 بیلسٹک میزائل اور 113 ڈرونز مار گرائےہیں۔ امریکی و اسرائیلی بمباری کے جواب میں ایران اور حزب اللّٰہ کی جانب سے میزائل ، ڈرون اور راکٹ حملوں کا سلسلہ بھی جاری رہا ،تل ابیب اوراسرائیلی بندرگاہی شہر حیفہ سمیت دیگر علاقوں میں دھماکوں کی آوزیں گونجتی رہی ،حزب اللّٰہ کے مطابق انہوں نے اسرائیلی فوج کے لاجسٹک اڈے پر راکٹ حملے کئے ہیں،خطے میں امریکی فوجی تنصیبا ت اور اڈوں پر بھی میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رہا،کویت، قطر، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور اردن نے ایران کی طرف سے مزید میزائل حملوں کا بتایا ہے ،کویت نے بتایا ہے کہ اس کے دو فوجی اہلکار میزائل حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں، سعودی عرب کے وسطی علاقے میں میزائل حملے میں دو غیر ملکی شہری جاں بحق اور 12زخمی ہوئے ہیں ،سعودی حکومت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میںبنگلہ دیش اور انڈیا کا ایک ایک شہری شامل ہے، امریکی فوج نے ایران کیساتھ جنگ میں اپنے ساتویں فوجی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید