اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری، اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں امریکی عملے کی نقل و حرکت محدود کردیے، 10 مارچ سے امریکی اہلکاروں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی،امریکی سفارت خانہ اور قونصل خانوں کی حفاظتی ہدایات جاری کردی گئی ہیں،امریکی شہریوں کو سفارت خانے کی ویب سائٹ پر معلومات دیکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہیں،پاکستان بھر میں منعقد ہونے والے بڑے پیمانے پر مذہبی جلوسوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔