اسلام آباد (خبر نگار) سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے مقدمہ میں طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالتی طلبی کے باوجود سہیل آفریدی عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 26 مارچ کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی مزید سماعت 26 مارچ کو ہو گی۔ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔