• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز سے رکاوٹ ختم نہ کی تو موت، آگ اور قہر برسے گا، ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

تہران، واشنگٹن ، ماسکو ،کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں نہ ہٹائیں تو اس پر موت، آگ اور قہر برسے گا، انہوں نے کہا کہ مذاکرات مشروط ہوں گے،ٹرمپ نے ایران کے نئے رہبر اعلیٰ کو پھر قتل کرنے کی دھمکی بھی دی ، ایرانی افواج نے ٹرمپ کی دھمکیوں پر کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے ایک لیٹر تیل بھی نہیں گزرنےنہیں دیں گے ،ایران کے سیکورٹی سربراہ علی لاریجانی نے کہاہے کہ وہ حملوں کا بھرپور طاقت سے جواب دینگے اور پہلے سے زیادہ طاقتور میزائل استعمال کریں گے ،پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جنگ کب ختم ہوگی اس کافیصلہ ایران کرے گا ۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نےایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان کو فون کرکے کشیدگی ختم کرنے اورتنازع کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے اپنے دورہ اسرائیل کے موقع پر کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے پاس جنگ ختم کرنے کا کوئی موثر طریقہ نظر نہیں آرہا،امریکا اور اسرائیل دس روز سے ایران کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں،جنگ کے ہر گزرتے دن کئی سوالات پیدا ہو رہے ہیں،فکر مند ہیں اس جنگ کو ختم کرنے کا کوئی منصوبہ ابھی تک سامنے نہیں آیا۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ جنگ کے مقاصد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور منگل کا روز ایران پر حملوں کا سب سے شدید دن ہوگا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جنگ کب تک جاری رہے گی یہ فیصلہ صدر ٹرمپ کریں گے۔ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے وہ ایران سے بات کریں لیکن یہ شرائط پر منحصر ہوگا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ ویسے اب ایران سے بات کرنے کی کوئی خاص ضرورت بھی نہیں رہی۔میرے خیال سے ایران کے نئے سپریم لیڈر امن سے نہیں رہ سکتے۔ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے چین، فرانس اور روس کی جانب سے امن معاہدے کیلئے تہران سے رابطے کے بعد، امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جنگ کب ختم ہوگی اس کا فیصلہ ایران کرے گا ۔ اگر امریکا اور اسرائیل جنگ بندی کی درخواست کرتے بھی ہیں، تو یہ تب ہی پیش کی جانی چاہیے جب ایران کو یقین ہو جائے کہ وہ دوبارہ حملہ نہیں کریں گے،دونوں ممالک کو اپنے اقدامات کی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی ۔ٹرمپ نے پیر کی شب جنگ ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید