• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس، اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تجویز

اسلام آباد (عاصم جاوید، این این آئی) پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفیٰ کی تجویز سامنے آگئی ہے،اجلاس میں ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی گئی جبکہ ایک قراردا دمیں مسلم ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین یا فضائی حدود کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں، اجلاس میں پاکستان کے دفاعی معاہدوں اور پالیسی معاملات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینغ اورعمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں موجودہ سیاسی اور علاقائی صورتحال سمیت ایران پر حملے کے معاملے پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں ملکی سلامتی، خطے کی صورتحال اور پاکستانی عوام کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے متفقہ قرار داد منظور کی گئی۔ قرار داد میں خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران کیخلاف امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کئے گئے حملوں کی شدید مذمت اور انہیں بین الاقوامی قانون اور ریاستی خود مختاری کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا۔قراردادا میں کہا گیا ہے پاکستان اور عالمی برادری جنگ بندی، کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے پرامن حل کیلئے فوری اور موثر سفارتی اقدامات کریں۔

اہم خبریں سے مزید