• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم سیاسی افراد اور اعلیٰ عہدیداروں کے اہل خانہ، قریبی رفقا کاروبار نہیں کرسکتے، ریگولیشنز تیار

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک نے اہم سیاسی افراد اور اعلی عہدیداروں کیلئے ریگولیشنز تیار کرلیں جن کے مطابق ایسے افراد کے قریبی رفقا اور اہلخانہ کاروبار نہیں کرسکتے۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کمیٹی کو بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے مطابق ریگولیشنزکو تبدیل کیاگیا‘ ایف اے ٹی ایف شرائط پرعملدرآمد نہیں کریں گے توپاکستان گرے لسٹ میں جاسکتا ہے۔اس پر سیلم مانڈوی والا نے کہا کہ ریگولیشنز پر نظرثانی کی جائے‘ قریبی رفقا کی تعریف کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے‘ اہم سیاسی افراد اور اعلی عہدیدار کے بینک اکانٹس کے معاملے پر کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں پی پی سینیٹر فاروق نائیک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے اہم سیاسی افراد اور اعلی عہدیدار کیلئے ریگولیشنز تیارکی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید