کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ میں گونگا ، بہرایا ڈمی گورنر نہیں تھا اور نہ رہنا چاہتا ہوں۔ڈریں وہ لوگ جنکے سارے راز میں جانتا ہوں، ملک کی خاطر سیاسی زبان بند رکھوں گا۔ اگرمجھے اگر گل پلازہ اور کراچی بچاؤ کانفرنس کی سزا دی گئی ہے تو یہ کام میں پھر بھی کرتا رہوں گا ،رہی بات سیاست کی تو ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، اگر چھیڑو گے تو چھوڑیں گے نہیں ۔ہمیں سب آتا ہے ۔ ۔ڈریں وہ لوگ جنکے سارے راز میں جانتا ہوں،فیلڈ مارشل اور وزیراعظم چاہتے ہیں کہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو تو میں ملک کی خاطر سیاسی زبان بند رکھوں گا،گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نےکہا کہ کوئی بھی ساری زندگی کسی منصب پر نہیں رہتا ہے۔میں گونگا ، بہرایا ڈمی گورنر نہیں تھا اور نہ رہنا چاہتا ہوں۔میں نے منصب سنبھال کر اللہ سے وعدہ کیا تھا کہ میں اللہ کی رضا کے لئے کام کروں گا ۔میں نے بھی ٹی وی پر دیکھا ہے ، نہال ہاشمی کو مبارکباد دیتا ہوں ۔انکو کہتا ہوں کہ آئیں اور جو انیشیٹیوز ہم نے شروع کئے ہیں انکو جاری رکھیں ۔مجھے اس شہر نے بہت محبت دی۔تاجر برادری ، علمائے کرام ، اقلیتی برادری سمیت مختلف لوگوں نے مجھے سپورٹ کیا اور ہمارے کاموں میں ساتھ ساتھ رہے۔