اسلام آباد (عاصم جاوید) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا بڑا اقدام، کفایت شعاری مہم تحت 4 روزہ عدالتی ہفتے کے دوران بغیر فکس مقدمات بھی معمول کے مطابق سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ ، ترمیمی نوٹیفکیشن جاری ۔ قبل ازیں 11 مارچ 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کفایت شعاری مہم تحت پیر سے جمعرات چار روزہ عدالتی ہفتے کے دوران صرف ضمانت، حبس بے جا، ہنگامی اور فوری نوعیت کی درخواستوں سمیت ʼفکس بائی کورٹʼ کیسز کی سماعت کی اجازت دی گئی جس سے سائلین اور وکلا برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ،چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے اس لانوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت چار روزہ عدالتی ہفتے کے دوران ایسے مقدمات کو بھی معمول کے مطابق سماعت کیلئے مقرر کیا جائے جن میں عدالتوں نے آئندہ تاریخ کا تعین نہیں کیا۔