کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز کراچی نے حکومت سندھ کی ایک لگژری گاڑی ضبط کرلی، کسٹمز نے گاڑی نان کسٹم پیڈ قرار دیکرضبط کی ہے ، ذرائع کے مطابق گاڑی محکمہ اطلاعات سندھ کی ملکیت ہے، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے گاڑی ضبط کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ حکام کو گاڑی سے متعلق تمام سرکاری دستاویزات دکھائی گئی تھیں۔ضبط کی گئی گاڑی محکمۂ اطلاعات سندھ کی ملکیت ہے اور اسے کمپنی کے سرکاری آؤٹ لیٹس کے ذریعے خریدا گیا تھا۔ سینئر وزیرِ سندھ شرجیل میمن نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کسٹمز فوری طور پر گاڑی کو محکمے کے سپرد کرے اور معاملے پر تحریری معذرت جاری کرے۔