• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے نئے سپریم لیڈر سے متعلق افواہیں مسترد، وزیرِ خارجہ، صحت مند ہونیکا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے نئے سپریم لیڈر سے متعلق افواہیں مسترد، وزیرِ خارجہ کا صحتمند ہونیکا اعلان، امریکی وزیرِ دفاع نے زخمی اور چہرہ متاثر ہونے کا دعویٰ کیا تھا، عباس عراقچی نے تمام قیاس آرائیاں رد کر دیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ کسی قسم کا مسئلہ نہیں اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے ان خبروں کو مسترد کیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سپریم لیڈر زخمی یا شدید متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا تھا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر ممکنہ طور پر زخمی اور ان کا چہرہ بگڑ چکا ہے۔

اہم خبریں سے مزید