• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بمباری اور جوابی میزائل حملے 20 ویں روز بھی جاری، اسرائیل میں 7 افراد ہلاک، 180 زخمی

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کی گئی جنگ کے 20ویں روز بھی بمباری اور جوابی میزائل حملوںکا سلسلہ جاری رہا ،امریکی وزیر دفاع پیٹ پیگستھ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہے، انہوں نے ایران پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کرنے کی دھمکی بھی دی ، اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے دوران اسرائیل میں تقریباً 180افراد زخمی جبکہ 7افراد ہلاک ہوئے ہیں ، پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکا کے ایف 35لڑاکا طیارے کو نشانہ بناکر اسے بہت نقصان پہنچایا ہے ، امریکی سنٹرل کمانڈ کے ترجمان نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا ہے کہ امریکی جنگی طیارہ ایف 35 نے ایران کے خلاف مشن میں اڑان بھرنے کے بعد مشرق وسطیٰ کے ایک امریکی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید