• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوال کا چاند نظر نہیں آیا، آج روزہ، عید الفطر کل ہوگی

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مولانا سید محمد عبدا الخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ماہ شوال المکرم ۱۳۴۷ھ کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی ،لھذایکم شوال المکرم( عید الفطر) ۱۴۳۷ھ 21 مارچ 2026 بروز ہفتہ کو ہوگی۔انہوں نے یہ اعلان جمعرات کے روز مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے اجلاس کے بعد کیا جوماہ شوال المکرم ۱۴۳۷ھ کا چاند دیکھنے کیلئے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کو ہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں رابطہ کے فرائض وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان سے حافظ عبدالقدوس نے جبکہ فنی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر حسن بیگ، محکمہ سپارکو سے شوکت اللہ خان اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکومت پاکستان سے جوائنٹ سیکرٹری زین العابدین نے اپنی خدمات سر انجام دیں، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے جواراکین شریک ہوئے جن میں علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ، مولانا حسین اکبر مفتی فضل جمیل رضوی ، مولانا لیسین ظفر، مفتی فیصل احمد ، علامہ شبیر حسن میثمی مفتی علی اصغر عطاری ، قاری عبدالرؤف مدنی مفتی ضمیر احمد ساجد مفتی محمد یوسف کشمیری ، مولانا اشرف علی مفتی قاری مہر اللہ مولانا اسد زکریا قاسمی ، صاحبزادہ سید حبیب اللہ چشتی ، حافظ عبد المالک بروہی ، پیر شاہد علی جیلانی ، حافظ عبد الغفور اور زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ممبران میں مفتی محمد اقبال نعیمی، علامہ سجاد حسین نقوی، مفتی عبد السلام جلالی، مولانا ابو بکر صدیق حیا حنیف ، مولانا ہارون الرشید بالا کوئی ، پیر ممتاز احمد ضیاء اور دیگر علماء کرام میں پیر عمر فاروق شاہ ، مولانا قاری عابد اسرار ، مولانا قاری بلال احمد گولڑوی، صاحبزادہ سید عبدالبصیر آزاد، علامہ سید مصطفی حیدر نقوی، ڈاکٹر ارشاد احمد خان، پروفیسر ظفر اللہ جان ، حسن شعیب، سید غلام حسین محمدی و دیگر حضرات شامل تھے۔

اہم خبریں سے مزید