کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ سیزن 11 سے قبل مختلف فرنچائزز کو بڑا دھچکا لگا ہے ۔ سری لنکا کے داسن شناکا نے پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد لاہور قلندرز نے فوری طور پر ان کے متبادل کھلاڑی کے لیے آسٹریلیا کے ڈینیئل سامز کا نام فائنل کرلیا ہے آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر جیک فریزر میک گرک نے بھی ذاتی مصروفیات کے سبب شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ راولپنڈیز کی جانب سے ان کے متبادل کھلاڑی کا نام تاحال سامنے نہیں آیا، ادھرپشاور زلمی نے اپنے اسکواڈ میںبنگلہ دیش کے ابھرتے ہوئے اوپنر تنزید حسن تمیم کوشامل کرلیا۔