کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی نے فاسٹ بولرز کی انجریز کم کرنے کے لیے خصوصی پروگرام تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس کے لئے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائے گی،ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن جاوید مغل نے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی کی باقاعدہ اسسمنٹ اور مانیٹرنگ ہوگی، انجریز سے بچاؤ کے لیے ا سٹینڈرڈ ٹیسٹنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، فاسٹ بولرز کی انجریز کم کرنے کے لیے خصوصی پروگرام تیار کیا جارہا ہے۔