• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف کانگریس اجلاس 27 مارچ کو، اہم امور پر غور ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کانگریس کا ایک اہم اجلاس 27 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا،جس میں فیڈریشن کے اہم امور زیر بحث آئیں گے۔ تمام معزز ممبران کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔ پی ایچ ایف انتظامی کمیٹی کے چیئرمینز اصلاح الدین، حسن سردار ، چیف سلیکٹر سمیع اللہ ودیگر کو اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے ۔ دریں اثنا 38 ویں قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ اگلے ماہ کے دوسرے ہفتے میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

اسپورٹس سے مزید