کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کیلئے جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس کوکراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا، انہیں جانسن چارلس کے متبادل کے طور پر سائن کیا گیا ہے جو ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دستبردار ہوگئے تھے۔ کراچی کنگز ایونٹ میں مہم کا آغاز 27 مارچ سے کرے گی۔کراچی کنگز کا پہلا میچ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔ دوسری جانب حیدرآباد کنگز کے کپتان مارنوس لبوشین کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ٹیم کی قیادت کرنے کیلئے بے تاب ہوں ۔