• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی مہم 15 اگست سے شروع

کراچی ( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) ہاکی ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ترین میچ رواں سال اگست میں ہالینڈ کے شہر ایمسٹیلوین میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ میں پاکستان گروپ ڈی میں شامل ہے جس میں اسے انگلینڈ اور ویلز کی ٹیموں کا بھی سامنا ہوگا، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 15 اگست ہفتے کو انگلینڈ سے کھیل کر کریگی، دوسرا میچ17 اگست پیر کو ویلز سے ہوگا۔ میگا ایونٹ 15 اگست سے 30 اگست تک جاری رہے گا۔ 16 ٹیمیں ٹائٹل کے کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ایشیا سےچار ٹیمیں پاکستان، بھارت، ملائیشیا اور جاپان ورلڈ کپ میں ایکشن میں ہونگیں۔

اسپورٹس سے مزید