• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، علی مدد جتک

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہےعوام کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیںیہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر عید ملنے کیلئے آنے والے پارٹی کارکنوں ، قبائلی و سماجی رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیحاجی میر علی مدد جتک نے کہا کہ عید کا موقع خوشیاں بانٹنےبھائی چارے کو فروغ دینے اور عوام کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کا بہترین موقع ہوتا ہےانہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے عوام کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کررہی ہے اسحوالے سے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہےہیںپارٹی عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔
کوئٹہ سے مزید