کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر عنایت خان کاسی نےکہاہے کہ آج جب ہم 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر مناتے ہیں تو ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیئے تاکہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیںیہ بات انھوں نے یوم پاکستان کے موقع پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہاکہ یہ دن ہمیں اپنے لیڈروں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ علامہ اقبا ل نے ہمارے لیے ایک آزاد وطن کا خواب دیکھا اور قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی بنیاد رکھی اور اس خواب کی تعبیر کی یوم پاکستان ہمیں صرف ایک تاریخی لمحے کی یاد نہیں دلاتا بلکہ یہ ہماری قومی پہچان قربانیوں اور عزم کی داستان ہے ہمیں اپنی تاریخ سے سبق سیکھتے ہوئےقومی یکجہتی استقامت اور محنت کے ساتھ پاکستان کی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا سب مل کر ایک روشن خوشحال اور مستحکم پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔