کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریو نیو مہم جوئی کے سارے حربے استعمال کرنے کے باوجود محصولات کے اہداف حاصل نہیں کر پا رہا اس لئے تجویز ہے کہ ایک بار دوستانہ ماحول ،ٹیکسز کی شرح کم کرنے کےلیے پائلٹ پراجیکٹ کا تجربہ کیا جائے ،پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے عہدیداروں نےکہا کہ ایف بی آر کی جانب سے بارہا یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انفورسمنٹ اقدامات کے باعث ریونیو میں نمایاں بہتری آئی ہے تاہم بطور فیصد جی ڈی پی، ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں جولائی تا ستمبر 2025 میں 2.2 فیصد اور جولائی تا دسمبر 2025 میں 4.8 فیصد رہیں جبکہ 2024 کی اسی مدت میں یہ شرحیں بالترتیب 2.2 فیصد اور 4.9 فیصد تھیں یعنی پہلی سہ ماہی میں کوئی بہتری نہیں آئی اور پہلی ششماہی میں 0.1 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی عہدیداروں نے کہا کہ ایف بی آر کے دعوے کے باوجود جاری اصلاحات کا عکس اعداد و شمار میں نظر نہیں آتا جو لمحہ فکریہ ہے۔