کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، مستونگ، بارکھان، سبی، لورالائی، خضداراور خاران میں گذشتہ 24 گھنٹےکے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی گذشتہ روزکوئٹہ03، خضدار 39، پسنی 21، اورماڑہ 14، بارکھان 09، تربت 08، قلات 07اورلسبیلہ میں 05ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،جبکہ کوئٹہ میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت19،گوادر28،قلات19،تربت30،سبی30اورنوکنڈی میں 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔