• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید خوشیاں منانے اور محبتیں بانٹنے کا تہوار ہے، لیاقت لہڑی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ عید خوشیاں منانے اور محبتیں بانٹنے کا تہوار ہے عید مسلمانوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی جانب سے ماہ رمضان کے اختتام پر ایک خوبصورت انعام ہےعید آپس کے اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کو گلے لگانے کا نام بھی ہےموجودہ حالات میں عوام اور قیادت کے درمیان مضبوط رابطہ ناگزیر ہےپیپلز پارٹی کی حکومت عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے یہ بات انہوں نے لہڑی ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے کارکنوںحلقہ انتخاب کے قبائلی و سیاسی عمائدین اور معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کہیمیر لیاقت لہڑی نے کہا کہبلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں پائیدار امن کے لیے مخلوط حکومت اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر نتیجہ خیز فیصلے کررہی ہےانہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز بلند کی ہے۔
کوئٹہ سے مزید