کوئٹہ(این این آئی) اورماڑہ کے قریب مسافر ویگن کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق ایک سیاح نعمان جو موٹر سائیکل پر اورماڑہ سے کنڈملیر کی طرف جارہا تھا تیز رفتار مسافر ویگن کی ٹکر سے زخمی ہوگیاجسے ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے ایمبولینس میں اورماڑہ ہسپتال منتقل کردیا۔