کوئٹہ(خ ن) وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں بلوچستان ریونیواتھارٹی کی ٹیم نے ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے کوئٹہ کے مختلف کیفیز کا دورہ کیا اور انہیں قانونی تقاضوں کی تکمیل کیلئے نوٹسز جاری کیے اتھارٹی کے مطابق ٹیم نے متعدد کیفیز کا معائنہ کیا جہاں ٹیکس قوانین کی عدم تعمیل پر متعلقہ انتظامیہ کو نوٹسز جاری کیے بی آر اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز میں ان کاروباری مراکز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اتھارٹی کے ساتھ اپنی رجسٹریشن مکمل کریں ٹیکس ریٹرنز بروقت جمع کرائیں پوائنٹ آف سیل سسٹم کو بی آر اے کے ساتھ منسلک کریں اور مکمل ٹیکس تعمیل کو یقینی بنائیں۔