کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔