• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نفلی روزے تزکیہ نفس کی تکمیل کا ذریعہ ہیں ، مولانا عبدالرحیم

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) رئیس جامعہ ضیا القرآن سریاب کسٹم مولانا عبدالرحیم رحیمی نے کہاہے کہ نفلی روزے انسان کی روحانی ترقی اور اخلاقی بلندی یعنی تصفیہ روح اور تزکیہ نفس کی تکمیل کا ذریعہ اور وسیلہ ہیںماہ رمضان المبارک میں حاصل کردہ روحانی ذخیرہ قوت کو برقرار رکھنے کے لیے گیارہ مہینوں کے دوران وقتاً فوقتاً جہاں تک ممکن ہوسکے نفلی روزوں کا اہتمام ایک حد تک ناگزیر ہےتاکہ نفس و آفاق میں کھوکر انسان، رمضان کے دوران حاصل کردہ روحانی قوت کو ضائع نہ کردےبندگی کا احساس اور عبادت کی عادت ترک نہ ہوجائے یہ بات انھوں نے شوال کے چھ روزوں کے حوالے سے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہیانھوں نے کہاکہ شوال کے چھ روزوں کی حدیث شریف میں بڑی فضیلت آئی ہے آپﷺنے فرمایا:’’جس نے رمضان المبارک کے روزے رکھے اس کے بعد شوال میں چھ روزے رکھے تو اس نے گویا ہمیشہ کے روزے رکھےہمیشہ کے روزے سے مراد ہے سال بھر روزے سے رہا نھوں نے کہاکہ فقہا و علما متأخرین کے نزدیک خواہ یہ روزے لگاتار رکھے یا متفرق طور پرلیکن مستحب یہ ہے کہ ہر عشرے میں دو روزے رکھ لیے جائیں شوال کے ان روزوں کو عید کے بعد ایک ساتھ بھی رکھ سکتے ہیں اور متفرق طریقے پر بھی۔
کوئٹہ سے مزید