کوئٹہ( خ ن )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی اچانک وفات سے بہت افسوس اور گہرا دکھ ہوا اور وہ اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں وزیر اعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔