کوئٹہ(این این آئی) سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے سینیٹر شیری رحمٰن کی صاحبزادی ماروی ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں بھوتانی خاندان کی ہمدردیاں شیری رحمٰن اور اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماروی ملک کے انتقال سے شیری رحمان اور لواحقین کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔