• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزہ مسلمان کو ایمانی عروج اور بلندی عطا کرتا ہے،مولاناانوارالحق

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صو بائی خطیب مولانا انوارلحق حقانی ،مولاناعبداللہ منیر نے ،ڈاکٹر عطا الرحمان اورمولاناعطا الرحمان رحیمی نے کہاہے کہ رمضان المبارک اپنی تمام تر رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ جلوہ فگن ہوا اور بڑی تیزی سے رخصت بھی ہوا روزہ مسلمان کو ایمانی عروج اور بلندی عطا کرتا ہےان میں وہ یقین اور ایمان پیدا کرتا ہے جو مسلمانوں کا عظیم سرمایہ ہے اور جو اسلام میں مطلوب اور مقصود ہے۔ عملی طور پر بھی ان میں وہ جذبہ پیدا کیا جاتا ہے کہ اگر رمضان کے بعد بھی اسی رفتار سے سفر جاری رکھا جائے تو آخرت کی منزل آسان ہو جائیگیہمیشہ ہمیشہ کی زندگی میں وہ راحت نصیب ہوگی جس کا آج تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کااظہارانھوں نےجنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمدردی وغمخواری کا بھی ہے جس طرح اس مہینے میں اللہ تعالیٰ کے وجود کا احساس تھا اور چلتے پھرتے اُس کا ڈر دل میں بسا ہواتھا اسی طرح رمضان کے بعد بھی اللہ تعالیٰ کے وجود کا احساس اور اس کی گرفت کا ڈر دل میں موجود ہوکہ روزہ در حقیقت اسی کیفیت کو پختہ کرنے کا ایک نصاب ہے اگر یہ کیفیت دل میں پیدا ہوجائے تو حرام وحلال کی تمیز دل میں پیدا ہوگی کسی پر ظلم کرنے کا جذبہ پیدا نہیں ہوگا گناہوں سے زندگی پاک و صاف ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید