لاہور(خصوصی نمائندہ)پنجاب میں پہلا سکل سٹی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دیدی اور پنجاب کے پہلے سکل سٹی پراجیکٹ کیلئے تجاویز اور پلان طلب کر لیا، نوجوانوں کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل اور پریکٹیکل ایجوکیشن دی جائیگی،وزیراعلی مریم نواز،وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ،سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب کی والدہ کے انتقال ،آوارہ کتے کے کاٹے سے لمسن بچی کی ہلاکت پر اظہار افسوس، پینے کا صاف پانی صحت مند زندگی،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے شجرکاری ناگزیر،نو روز موسم بہار کی آمد کی نوید،ڈاؤن سینڈروم بچے توجہ کے مستحق،پیغامات ،امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد-سکل سٹی پراجیکٹ میں انڈسٹری کی ضروریات سے مطابقت رکھتی ہوئی ٹیکنیکل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ قائم ہوں گے-پنجاب میں سکل ایجوکیشن کے اداروں کو سینٹر آف ایکسی لینس بنایا جائے گا-پنجاب کے ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن بورڈ کا سکاٹ لینڈ اور برطانیہ کے اداروں سے الحاق کرنے پر اتفاق کیاگیا۔