• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوروز تجدیدِ حیات، امید اور نئے آغاز کی علامت، مراد علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نوروز تجدیدِ حیات، امید اور نئے آغاز کی علامت ہے،آئیں مل کر ایک پُرامن، پائیدار اور باہم مربوط دنیا کی تعمیر کریں۔عالمی یومِ نوروز پر اپنےپیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ نوروزہر سال21 مارچ کو دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا جاتاہے۔ نوروز ہمیں روشنی کی تاریکی پر فتح اور انسانیت کے اتحاد کا درس دیتا ہے نوروز تہوار 3 ہزار سالہ قدیم روایات کا امین اور ثقافتی ہم آہنگی کی علامت ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نوروز مختلف ثقافتوں اور قوموں کو ایک لڑی میں پروتا ہےحکومت بین الثقافتی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کیلئےپُرعزم ہےعالمی سطح پر اقوام متحدہ اور یونیسکو کی جانب سے نوروز کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، سید مراد علی شاہ نے سندھ سمیت دنیا بھر کے افراد کو نوروز کی مبارکباددی اور کہا یہ نیا دن سب کیلئے امن، خوشحالی اور کامیابی لے کر آئے۔

ملک بھر سے سے مزید