• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 دن بندش کے بعد فجیرہ العین آپریشن بحال، عید پر مشرق وسطیٰ کی 154 پروازیں منسوخ

کراچی (افضل ندیم ڈوگر)2 دن بندش کے بعد فجیرہ العین آپریشن بحال،پاکستان سے مشرقی وسطی کیلئے عید کے 3دن میں 154پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں لاہور اسلام آباد پشاور سے العین اور فجیرہ ایئرپورٹ کی 18پروازیں بھی شامل تھیں۔ تاہم عید کے دوسرے روز فجیرہ اور العین کے لئے فلائٹ اپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا گیا۔ عید سے پہلے دن 71 عید کے روز 42 اور عید کے دوسرے روز 41 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ جنگ کے 24 دنوں میں پاکستان سے مشرق وسطی کی 2324 پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں جبکہ اس عرصے میں مشرق وسطی کے مختلف ممالک کی منسوخ پروازوں کی تعداد 79 ہزار سے زائد رپورٹ ہوئی ہیں۔ کویت بحرین ایران عراق کے ایئرپورٹ مکمل غیر فعال ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید