کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی جانب سے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کی جارہی ہے، اس حوالے سے ہمیں مکمل طور پر چوکنا رہنا ہوگا،تمام مکتبہ فکر کے علمائے کرام اپنے اتحاد سے ان کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے موثر کردار اداکریں ،ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد پاکستانی قوم کی یک جہتی کو توڑنے کی کوئی بھی غیر ملکی سازش ہر گز کامیاب نہیں ہوگی، ہمارے سیکیورٹی ادارے ان کو ناکام بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کا عملی مظاہرہ بھی اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کر کے دے رہے ہیں، ان حالات میں علمائے کرام کو بھی اپنا بہترین کردار ادا کرنا ہوگا جس سے ملک میں مذہنی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے، پوری قوم ملک دشمن عناصروں کے خلاف اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے،انہوں نے کہا کہ ایران ،فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ مسلم امت کا مسئلہ ہے جس کا رخ بدلنے کے لئے یہودی لابی پاکستان میں تیزی سے سرگرم عمل ہے،جن پر قوم کو نگاہ رکھنا ہوگی، ہمارا اتحاد ہی ملک کی سلامتی ہے۔