اسلام آباد (نیو ز رپورٹر) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کو ٹیلیفون کیا اور ان سے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے گفتگو کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے مذاکرات اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے عید کی مبارکباد کا بھی تبادلہ کیا۔