• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے بنگلہ دیش سمیت مختلف سربراہان سے رابطے‘ خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (نیو ز رپورٹر) وزیراعظم نےبنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمٰن سمیت مختلف سربراہان سے رابطے، خطے کی صورتحال پر گفتگو کی، وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق لبنانی ہم منصب نواف، ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم ،عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی ، ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف ،جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف ،جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو ،جمہوریہ آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کو ٹیلی فون کئے، وزیراعظم شہباز شریف نے تمام ممالک کے سربراہان اور برادر عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

اہم خبریں سے مزید