• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجیوں اور افسران کیساتھ کرم میں عید منائی

اسلام آباد (نیوز ر پورٹر) چیف آف آرمی اسٹاف،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرأت نے فوجیوں اور افسران کیساتھ کرم میں عید منائی ، فیلڈ مارشل نے جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی، پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعاکی ۔جوانوں کی بہادری اور جذبہ کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے زور دے کرکہاکہ سرحد پار افغانستان میں پناہ گاہوں سے سرگرم دہشتگردوں کو پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہچانے کی اجازت نہیں دی جائےگی ۔علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ دشمن عناصر کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمیوں کیلئے افغان سر زمین کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق جوانوں اور افسروں سے گفتگو کے دوران فیلڈ رمارشل نے انہیں عید کی مبارکباد پیش کی اور قوم کےتحفظ کیلئے ان کی غیر متزلز ل لگن ، بلند حوصلے اور مثالی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

اہم خبریں سے مزید