• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ رکوانے کیلئے عالمی سطح پر رابطوں میں تیزی

برسلز/انقرہ(نیوزڈیسک )مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ رکوانے کیلئے عالمی سطح پر رابطوں میں تیزی آگئی ۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کلاس نے اتوار کوایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ ترکیہ کے سفارتی ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اپنے ایرانی اور مصری ہم منصبوں کے علاوہ امریکی حکام اور یورپی یونین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہاکان فیدان نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی‘یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کلاس اور امریکی حکام کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک رابطے کیے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید