• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان افغانستان اب مکمل جنگ کے قریب پہنچ چکے، برطانوی اخبار

لندن(جنگ نیوز) برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے تعلقات شدید کشیدگی کا شکار ہیں۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دونوں ممالک اب مکمل جنگ کے قریب پہنچ چکے ہیں، خلیج میں جاری جنگ کی وجہ سے مغربی اور علاقائی طاقتیں خطے سے توجہ ہٹا بیٹھی ہیں، جس سے تنازع مزید خطرناک ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں مکمل جنگ جنوبی اور وسطی ایشیا میں استحکام کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، یہ بھی حقیقی خطرہ ہے کہ یہ دوبارہ دہشت گردی کے لیے گڑھ بن جائے، دنیا کے پاس اس خطے کے ساتھ دوبارہ مشغول ہونے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں چاہے یہ اقدام کتنا ہی مشکل اور طالبان کے حکومتی انداز سے ناپسندیدہ کیوں نہ ہو۔

رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ اگر طالبان نےعسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنی ہے تو انہیں مراعات اور دباؤ دونوں کے ذریعے قائل کرنا ہوگا، وہ فنڈز کے لیے بے تاب ہیں، امریکا اور چین کی مداخلت ضروری ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات اور طویل المدتی امن ممکن ہو سکے۔

رپورٹ کے مطابق چین کا کردار بھی اہم ہے کیونکہ وہ افغانستان میں اپنے اسٹریٹجک مفادات رکھتا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ذریعے خطے میں اثر و رسوخ بڑھانا چاہتا ہے اور دہشت گردی کے خطرات کو کم کرنا چاہتا ہے، طالبان غیر مستحکم تحریک، پاکستان غصے میں، لیکن دنیا کے لیے آنکھیں بند رکھنا ممکن نہیں۔

اہم خبریں سے مزید