کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا اور اسرائیل کیلئے بری خبر کہ علی لاریجانی کی شہادت کے بعد حسین دہغان کو ان کا جانشین مقرر کیا ہے جو کہ سخت گیر عسکری شخصیت کے مالک ہیں۔حسین پاسداران انقلاب کے سینئر جنرل اور 2013ء سے 2017ء تک ایران کے وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں۔ علی لاریجانی جو کہ سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل (SNSC) کے سیکرٹری اور ملک کے اہم ترین فیصلہ سازوں میں سے تھے، انکی جگہ حسین دہغان کو نیا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ حسین دہغان ایران کی عسکری اور سیاسی تاریخ کا ایک بڑا نام ہیں اور انہیں مشکل وقت میں یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔وہ پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے ایک سینئر جنرل رہے ہیں اور 1980 کی دہائی میں لبنان اور شام میں IRGC فورسز کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔