• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے میزائل حملے، اسرائیل کے ایٹمی شہر میں تحفظ کا احساس ختم

ڈیمونا(اے ایف پی)ایران کے میزائل حملےسےاسرائیل کے ایٹمی شہر میں تحفظ کا احساس ختم ہوگیا ہے،شہر ڈیمونا کے کنارے پر اسرائیل کی اہم ایٹمی تنصیب کی موجودگی کا مطلب یہ ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران فضائی دفاعی نظام کے ذریعے اسے مکمل تحفظ حاصل ہوگا۔لیکن ہفتے کی شام وہ تحفظ کا احساس اس وقت چکنا چور ہو گیا جب ایک ایرانی بیلسٹک میزائل کے براہ راست حملے نے رہائشی عمارتوں کو ادھیڑ کر رکھ دیا اور درجنوں افراد کو زخمی کر دیا۔صحرائے نقب میں واقع 40,000 کی آبادی والے اس جنوبی قصبے میں اس تباہ کن وار کے ایک دن بعد، رہائشی صدمے اور بے بسی کی ملی جلی کیفیت میں نظر آئے، لیکن وہ قریب ہی موجود انتہائی خفیہ ایٹمی تنصیب کے بارے میں بات کرنے سے گریزاں تھے۔اسرائیل کا بہت زیادہ چرچا رہنے والا فضائی دفاعی نظام اس میزائل کو روکنے میں ناکام رہا، جس کے بارے میں ایران کا کہنا ہے کہ یہ نطنز میں اس کی ایٹمی تنصیب پر ہونے والے حملے کے جواب میں داغا گیا تھا۔ چند گھنٹوں بعد قریب ہی ایک اور اسرائیلی شہر کو بھی براہ راست میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید