• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم اعلیٰ آئی جےٹی نے آن لائن کلاسز کے حکومتی اعلان کو مسترد کردیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے آن لائن کلاسز کے حکومتی اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پہلے ہی تعلیمی بحران شدت اختیار کر چکا ہے ایسے حالات میں آن لائن کلاسز کا نفاذ نظامِ تعلیم کو مزید نقصان پہنچائے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں لاکھوں طلبہ کو انٹرنیٹ، بجلی اور ڈیجیٹل وسائل تک یکساں رسائی حاصل نہیں، جس کے باعث آن لائن تعلیم ایک غیر منصفانہ اور غیر مؤثر متبادل بن جاتی ہے۔ حکومتی عیاشیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگے منصوبوں، شاہانہ اخراجات اور غیر ضروری خریداریوں کے لئے وسائل باآسانی دستیاب ہوتے ہیں، لیکن جب بات تعلیم اور نوجوانوں کے مستقبل کی بات آتی ہے تو حکومت توانائی کی کمی اور معاشی مشکلات جیسے بہانے پیش کرتی ہے۔
پشاور سے مزید