ملتان (سٹاف رپورٹر) جمعرات کی سہ پہر ملتان شہر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق واسا ملتان میں فوری طور پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ بارش کے آغاز کے ساتھ ہی تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران، انجینئرز اور فیلڈ سٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کر کے شہر بھر میں نکاسی آب کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ،منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے بارش کی صورتحال کے پیش نظر تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کیپسٹی پر چلانے کی ہدایت جاری کی، تاکہ شاہراہوں، اہم چوراہوں، نشیبی علاقوں اور شہری آبادیوں سے بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ایم ڈی واسا کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ذیشان شوکت گوندل نے مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نکاسی آب کے جاری آپریشن، مشینری کی ورکنگ اور فیلڈ میں موجود عملے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔