ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی زیر صدارت عالمی یوم آب کی مناسبت سے ’’پانی اور صنعتی مساوات: جہاں پانی بہتا ہے وہاں برابری بڑھتی ہے‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جب کہ اس کے ساتھ واٹر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کلسٹر کا افتتاحی اجلاس بھی منعقد کیا گیا، اس موقع پر آن لائن بین الاقوامی گیسٹ سپیکر ڈاکٹر ایما سنگھ کارکی (آسٹریلیا) نے صنفی مساوات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں زراعت پر روشنی ڈالی، سیمینار میں یونیورسٹی فیکلٹی اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔