ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں پیٹ (پی ای ٹی ) سکین اورکینسر سینٹر کے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے نشتر میں اجلاس ہوا ، جس کی صدارت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کی، اجلاس میںپیٹ اسکین اور کینسر سینٹر کے قیام کے حوالے معاملات کا جائزہ لیا گیا اور منصوبے کی پیشرف، منصوبہ بندی اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وائس چانسلر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ مریضوں کو جدید تشخیصی اور علاج کی سہولیات میسر آ سکیں، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔