ملتان (سٹاف رپورٹر ) اسلامی جمعیت طلبہ ملتان کے زیر اہتمام نئے ذمہ داران کے انتخاب کے سلسلہ میں تنظیمی اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں اراکین نے کثرت رائے سے محمد واجد انور کو ناظم ملتان مقام منتخب کیا جب کہ عثمان بڈانی کو سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ ملتان، عطا المنعم صدر بزم پیغام ملتان، سعد حسن انچارج میڈیکل زون، سعد اشرف نگران علاقہ تعلیمی،حافظ ابوبکر مہتمم بیت المال منتخب ہوئے، اجلاس میں اسلامی جمعیت طلبہ ناظم ملتان مقام نے تمام ذمہ داران سے حلف لیا۔